اسلام آباد (جنگ نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے فرد جرم کےلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریفرنس کی کاپی ملی نہ جیل میں اےسی نہیں دیاگیا،فریج کی بجائےبرف کےڈبےدےدیئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔