• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،شیخوپورہ،مبینہ پولیس مقابلہ اور شہریوں کی فائرنگ سے4 ڈاکو ہلاک

 قصور،سرائے مغل،شیخوپورہ ( نمائندگان جنگ، نامہ نگار )سرائے مغل روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ اورشیخوپورہ کےعلاقہ لاگر روڈ پر شہریوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں4 ڈاکو خادم عرف خادو اور  امانت عرف گورا،  الیاس عرف  بھولا جٹ  اور طارق جاوید مارے گئے۔  ڈی پی او قصور کے مطابق سرائے مغل،بہڑو ال روڈ پرسات ڈاکو راہگیروں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ غلام عباس  راہگیر سے موٹر سائیکل اور 11ہزار روپے چھینے تواس  نے 15نمبر پر کال کر دی ، اطلاع ملنے پر  مختلف تھانوں کی پولیس   نے ڈاکوئوں کو گھیرےمیں لے لیا توملزموں نے  پولیس پرفائرنگ کر دی ،خاموشی ہونےپر ایک ڈاکو مردہ حالت میں اور دوسرا شدید ذخمی حالت میں ملا جس نے مرنے سے پہلے  مرنے والے ڈاکو کی شناخت خادم عرف خادو اور اپنی امانت عرف گورا کے نام سے کروائی۔ پولیس نےکلاشنکوف ، پسٹل اورمسروقہ موٹر سائیکل  بھی برامد کئے ۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں نے درجنوں سنگین وارداتیں کیں جبکہ گزشتہ روز ناکہ لگائے دو اے ایس آئیز اکرم اور جعفر سے نقدی اور  انکاذاتی اسلحہ پستول چھین لیا تھا۔نامہ نگارسرائے مغل کے مطابق  امانت عرف مانوساتھیوں کی  فائرنگ سےمارا گیااور خادم عرف خادی زخمی حالت میں پولیس کو مل گیاجسے ہسپتال لے جا یاجارہا تھا کہ وہ راستے میں  دم توڑ گیا ۔ملزموں نے بین الاضلاعی بٹ ڈکیٹ گینگ بنا رکھا تھا دونوں دلو ملتانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،دریں اثناگزشتہ روزشیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ کی آبادی پرانا لاگر روڈ پر شہریوں اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ  فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2ڈاکو مارے گئے اور انکے 3ساتھی فرار ہوگئے۔مارے جانیوالے ڈاکوئوں کی شناخت  الیاس عرف  بھولا جٹ  اور طارق جاوید کے ناموں سے ہوئی  جو فیصل آباد کے علاقہ  بھائی والا اور لاٹھیاں والا کے رہائشی بتائے  گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرانا لاگر روڈ پر ڈاکوئوں کا گروہ ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہا تھا جہاں مزاحمت کرنے پر شہریوں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  ہوا، مرنے والے دونوں ڈاکوئوں کی لاشیں تھانہ مانانوالہ پہنچا دی گئیں ہیں۔
تازہ ترین