آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف در خواست پر نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کےخلاف درخواست پر کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ دودھ فروش 94روپے کے بجائے 115 روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے سرکاری قیمت 94روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نےنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 24اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید