• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے 10 فیصد بزنسز نوڈیل بریگزٹ کیلئے تیار

لندن(پی اے ) برطانوی دارالحکومت لندن میں بہت سی فرمز نوڈیل بریگزٹ کیلئے تیار ہیں۔ ایک نئی ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ لندن میں 10 میں سے ایک یعنی 10 فیصد فرمز برطانیہ کے بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے لئے تیار ہے جبکہ چھ میں سے ایک بزنس نو ڈیل بریگزٹ کیلئے منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتا ہے۔ لندن چیمبر آف کامرس ( ایل سی سی ) نے کہا کہ بہت سے بزنسز یہ چاہتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے۔ ایل سی سی نے دارالحکومت میں 500 سے زائد فرمز سے سروے کیا جس میں سامنے آیا کہ تین میں سے ایک فرم یعنی ایک تہائی فرمز یہ یقین رکھتی کہ اگر برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے علیحدہ ہوا تو ان کا کاروبار متاثر ہو گا ۔ نوڈیل کیلئے تیار یا تیاری کا منصوبہ رکھنے والی چار میں سے ایک فرم یعنی 25 فیصد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کم کردی ہے۔ لندن چیمبر آف کامرس کے چیف ایگزیکٹیو پیٹر بشپ نے کہا کہ اس سروے کے نتائج بریگزٹ کے بارے میں ملے جلے رجحان کو پیش کرتے ہیں ۔ نوڈیل بریگزٹ کیلئے پہلے سے تیار بزنسز یا منصوبہ بندی کا ارادہ رکھنے والے یہ محسوس کرتے ہیں کہ نوڈیل بریگزٹ ان پر کہ اثر انداز نہیں ہو گی ۔ سرےکے مطابق لندن کے 20 فیصد بزنسز کا کہنا ہے کہ انہیں نوڈیل بریگزٹ کیلئے پلاننگ کرنے میں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے یہ نتائج حکومت کیلئے فوری ٹاسک کی تیاری کو اجاگر کرتے ہیں ۔
تازہ ترین