• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیاٹائون کی توسیع ،نئے لوگوں کے رہائشی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرینگے،پرویزرشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا ٹاون کی توسیع اور میڈیا کے نئے لوگوں کے ہائوسنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ میڈیا ٹاون دیگر سوسائٹیوں کیلئے ایک مثال بن چکا ہے، ماضی میں پنجاب حکومت سے جانیوالوں نے شہباز شریف کو خزانہ خالی کرکے صرف منصوبوں کا قبرستا ن دیکر گئے ، سیاست کو تخلیقی لوگوں کی ضرورت ہے، سردار عتیق نے مسلم کانفرنس کو آمریت کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی بنایا ،جمہوری قوتوں کو آمریت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ٹاون ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری فاروق فیصل کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سابق صدر  مشتاق منہاس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز رشید نے کہاکہ میڈیا ٹاون کا منصوبہ ملک کے کامیاب ترین ہائوسنگ منصوبوں میں سے ایک ہے جو حکومت کی آمدن میں اضافہ بھی کر رہی ہے، وفاقی وزیر نےکہاکہ جس طرح میڈیا ٹاون کو کامیاب ماڈل بنا کر ثابت کیا گیا ہے اس کے بعد وہ اپنی بھر پور کوشش کرینگے کہ وہ اس طرز کا ایک اورماڈل دلوانے میں مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پنجاب میں سابق وزیر اعلی نے اتنے زیادہ پراجیکٹ شروع کئے کہ منصوبوں کا قبرستان بناکر وزیر اعلی شہباز شریف کو دیکر چلے گئے اور قومی خزانہ بھی خالی تھا ،انہوں نےکہاکہ عوام نے اپنی محبت اور اعتماد کا وو ٹ دیکر نواز شریف کو ملک کا تیسری بار وزیر اعظم بنایا اور امید ہے کہ عوام چوتھی بار بھی انہیں ہی وزیر اعظم منتخب کرائیں گے ،اس موقع پرفاروق فیصل نے سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ میڈیا ٹاون ہاوسنگ سوسائٹی کے ماڈل پر نئے آنیوالے ممبران اور میڈیا انڈسٹری کیلئے اسی طرز کا ماڈل دیں۔ 
تازہ ترین