A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الوطن انڈسٹریل اسٹیٹ اسکیم ختم

کراچی(رفیق بشیر)پورٹ قاسم اتھارٹی نے اورسیز پاکستانیوں کے لئے قائم الوطن انڈسٹریل اسٹیٹ کی اسکیم ختم کردی ،حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم پر اورسیز پاکستانیوں کے لئے بنائے جانے والے انڈسٹریل اسٹیٹ کو ختم کرنے سے اورسیز پاکستانیوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ، اور حکو مت کے اس فیصلے پراحتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت پر اورسیز پاکستان یوں کا اعتماد مجروع ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے پاس موجود غیر ضروری اراضی کو کھپانے اور ملک میں اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے کیلئے 2004 میں ایسٹرن زون میں الوطن کے نام سے انڈسٹریل اسٹیٹ کا اعلان کیا تھا ، جس کی بکنگ صرف فاران کرنسی میں کی گئی ، الوطن انڈسٹریل اسٹیٹ میں متحدہ عرب امارات ، امریکہ،آسٹریلیا،سعودی عرب ، کینڈا اور دیگر میں میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے صنعتی پلاٹ بک کرائے ، اور اس کی پارٹ پے منٹ فارن کرنسی میں کی گئی ، لیکن اچانک پورٹ قاسم اتھارٹی نے الوطن انڈسٹریل اسکیم کو ختم کردیا ، اس اسکیم میں بیرون ملک رہائش پذیر ہزاروں پاکستانیوں کے کروڑوں روپے کی سر مایہ کاری ہوئی ہے ، متاثر ین کا کہنا ہے کہ اچانک اسکیم ختم کرنے سے بیرون ملک رہائش پذیر لوگوں میں تشویش

پائی جاتی ہے ، اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے الاٹیز کے گھروں کے ایڈریس پر خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں اور جن میں کہا گیا ہے کہ بکنگ کرانے والے اورسیز پاکستانی اپنی رقم واپس لے لیں الوطن انڈسٹریل اسکیم ختم کردی گئی ہے، الوطن انڈسٹریل اسٹریٹ میں 5 سو سے دو ہزار گز تک کے صنعتی پلاٹ تھے جو قرعہ اندازی کے زریعے اورسیز پاکستانیوں کو الاٹ کئے گئے تھے اور صنعتی پلاٹ کی رقم فارن کرنسی میں لی گئی تھی،اس سلسلے میں پورٹ قاسم اتھارٹی کا موقف ہے کہ الوطن انڈسٹریل اسٹیٹ اسکیم کو اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز نے ایک قرارداد کے ذریعے ختم کیا ہے،یہ قرار داد 25 مئی 2016کو بورڈ کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی ، تاہم اسکیم ختم کرنے کا حتمی اعلان 27 جنوری 2019 کو کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید