• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے اتحادومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خدمات کا اعتراف

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے امن ایوارڈ یافتہ سماجی رہنماء پرویز اقبال کو اقلیتوں کومتحد کرنے اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف کے طورپر نیشنل کمیشن آف پاکستان برائے انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی کو صوبائی چیئرمین مقررکردیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان نیشنل کمیشن آف پاکستان برائے انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کیا گیا ہے ۔اس سے قبل پرویز اقبال صوبائی صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔پرویز اقبال نے صوبے میں تمام اقلیتوں کومتحد کرنے اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔
تازہ ترین