• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناشتے کا وقت ہو اور گرم گرم پراٹھے ہوں پھر مزہ ہی مزہ

ہمارے ہاں پراٹھے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔صبح کا ناشتہ ان کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔پراٹھے ہمارے روایتی کھانوں کا حصہ ہیں۔آلو ،مولی ،پالک وغیرہ کے پراٹھے ازل سے بنائے اور کھائے جارہے ہیں۔یہ پراٹھے ہمیشہ یوں ہی کھائے جاتے رہیں گے مگر اب کئی اور نئے طرح کے مزے مزے کے پراٹھے بھی بنائے جانے لگیں ہیں۔ پراٹھے مختلف چٹنیوں اور اچار کے ساتھ خوب ذائقہ دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں چائے پراٹھا بھی پسند کیا جاتا ہے۔ طرح طرح کے ناشتوں کے باوجود انڈا پراٹھا آج بھی پسندیدہ ناشتہ خیال کیا جاتا ہے۔ چند مزیدار پراٹھوں کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

انڈا پراٹھا آج بھی من پسند ناشتہ تصور کیا جاتا ہے

بہاری پراٹھا

اجزاء۔

آٹا۔ آدھا کلو

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

پانی ۔حسبِ ضرورت

گھی۔ حسب ضرورت

فلنگ کے لئے:

چنے کی دال۔ دو سو پچاس گرام

پیاز ۔ایک عدد ﴿کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔

ایک چائے کا چمچ

کالا زیرہ۔

آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ۔

آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

ترکیب۔

چنے کی دال کو پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالا زیرہ، نمک، پسا گرم مصالحہ اور دو کپ پانی کے ساتھ اُبالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے اور دال گل جائے۔اب اسے ٹھنڈا کرکے اچھی طرح گرائینڈ کرلیں۔آٹے میں نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کی ڈو بنالیں۔پھر ڈو کو دس برابر کے حصوں میں تقسیم کریں۔

اب ایک پیڑے کو ہلکا سا رول کرکے درمیان میں فلنگ ڈالیں اور دوبارہ رول کرلیں۔

اب اسے پراٹھے کی شکل دے کر توے پر تلیں۔ساتھ میں گھی ڈالیں اور بھجیا کے ساتھ سرو کریں۔

پراٹھے مختلف چٹنیوں اور اچار کے ساتھ خوب ذائقہ دیتے ہیں

لوبیا چیز پراٹھا

اجزاء۔

میدہ۔ دو پیالی

آٹا ۔ایک پیالی

لوبیا۔ آدھی پیالی (بھیگے ہوئے)

کوٹیج چیز۔ دو پیکٹ

کالی مرچ۔

ایک چائے کا چمچ( ﴿کُٹی ہوئی)

ہری مرچ ۔

چھ عدد ﴿(کچلی ہوئی)

سفید زیرہ ۔

ایک چائے کا چمچ( ﴿بھنا اور پسا ہوا)

پودینہ۔

آدھی گٹھی( ﴿باریک کٹا ہوا)

میدہ ۔

ایک کھانے کا چمچ (پانی میں گھلا ہوا)

گھی یا تیل۔

حسب ضرورت

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

ایک تسلے میں آٹا، میدہ اور نمک ملاکر نیم گرم پانی سے گوندھ کر تھوڑی دیر کے لیے گیلے کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔

اب بھیگے ہوئے لوبیا کا پانی نکال کر اچھی طرح اُبال لیں اور اچھی طرح گلنے کے بعد چھان لیں۔پھر کوٹیج چیز کو کدوکش کرکے کُٹی کالی مرچ، نمک، ہری مرچ، لوبیا، سفید زیرہ اور پودینہ اچھی طرح ملالیں۔اب توا گرم کریں اور ایک ایک پیڑا بناکر روٹی کی طرح بیلیں اور اوپر تیار آمیزہ پھیلا کر رکھ دیں۔

پھر کناروں پر تھوڑے سے پانی میں گھلا ہوا میدہ لگائیں اور دبا کر کنارے بندکر لیں۔اس کے بعد دوسری روٹی بیل کر اوپر رکھیں اور کنارے دبا کر بند کردیں۔اب اسے گرم توے پر ڈال کر روٹی کی طرح سینک لیں اور لکڑی کے چمچ کی مدد سے گھی یا تیل لگاکردونوں طرف سے گولڈن براؤن کرلیں۔مزے دار لوبیا چیز کا پراٹھا تیار ہے۔

کھوئے کے پراٹھے

اجزاء۔

ڈو کے لئے۔

میدہ ۔دو کپ

نمک ۔ایک چٹکی

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

پانی ۔حسبِ ضرورت

:فلنگ کے لئے

کھویا۔ ایک سو پچیس گرام

چینی ۔دو کھانے کے چمچ

خشک میوہ ۔

ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)

کھوپرا۔

ایک کھانے کا چمچ (کدوکش کیا ہوا)

تیل ۔تلنے کے لیے

ترکیب۔

ڈو کے لیے:

ایک پیالے میں میدہ، نمک، تیل اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کھویا، چینی، خشک میوہ اور کھوپرا ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر ڈو کے دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور اُن کے درمیان میں فلنگ بھر کر اوپر سے بیل لیں۔اب انھیں توے پر فرائی کرکے سرو کریں۔

لچھہ پودینہ پراٹھا

اجزاء۔

گندم کا آٹا ۔دو کپ

اجوائن ۔

آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔

آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ۔

آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی

گھی ۔چار سے پانچ کھانے کے چمچ

پودینے کے پتے ۔

تین کھانے کے چمچ (باریک کَٹے ہوئے )

پانی ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں گندم کا آٹا، اجوائن، نمک، پسی لال مرچ اور گھی ڈال کر مِکس کرلیں۔

پھر اسے حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔اب اس کے پیڑے بنائیں۔ہر پیڑے کو چھوٹی پلیٹ کے برابربیل لیں۔اس پر ایک کھانے کا چمچ گھی پھیلائیں ۔اب ایک جانب سے کنارےسے درمیان تک کٹ لگائیں۔

کٹ والی جگہ سے ایسے گھمائیں کہ یہ کون کی طرح بن جائے۔اب اس کا پراٹھا بَیل لیں۔ہر پراٹھے پر پودینے کے پتے چھڑکیں ۔بیلن سے تھوڑا دبائیں اور گرم توے پر حسبِ ضرورت گھی کے ساتھ فرائی کریں۔

دونوں اطراف سے گولڈن براؤن ہوجائے تو توے سے اتار لیں اور دہی کے ساتھ سَرو کریں۔

ہرا بھرا پراٹھانوڈلز کی سٹفنگ کے ساتھ

اجزاء برائے سبز پیسٹ۔

پودینے اور دھنیے کی چٹنی۔ایک کپ

چٹنی کے لیے۔

پودینہ۔حسبِ ضرورت

ہری مرچیں۔دو عدد

ہرا دھنیا۔

حسبِ ضرورت

پیاز۔آدھی

پودینہ، ہرادھنیا، ہری مرچ اور پیاز کو پیس کر چٹنی تیار کرلیں۔

پراٹھوں کے لئے۔

گندم کا آٹا۔تین کپ

گھی۔تین کھانے کے چمچ

ثابت زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ

اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ

تیل یا گھی۔فرائی کرنے کے لئے

نمک ۔حسبِ ذائقہ

اسٹفنگ کے لئے۔

نوڈلز ۔دو کپ(ابال لیں)

ہری مرچیں ۔دو عدد(چوپ کی ہوئی)

مکسڈ سبزیاں۔آدھا کپ

تیل۔دوکھانے کے چمچ

ترکیب برائے اسٹفنگ۔

ایک کڑھائی میں تیل گرم کریںاور سبزیوں کو نرم ہونے تک پکائیں۔اس کے بعد نوڈلز،لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور مزید دو سے تین منٹ تک پکائیں۔چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔

پراٹھے بنانے کے لئے۔

چٹنی ،گندم کاآٹا،گھی،زیرہ ،اجوائن اور نمک مکس کر کے پانی سے گوندھ لیں۔اس کے پیڑے بنا کر پراٹھے بیل لیں۔توے کو گرم کریں اور ہلکی آنچ پر پراٹھے سینک لیں۔وقفے وقفے سے تیل یا گھی لگاتی رہیں۔درمیان میں اسٹفنگ رکھ کر پراٹھوں کو رول کریں۔کیچپ یا اچار کے ساتھ سرو کریں۔

جموں کا پراٹھا

اجزاء۔

آلو ۔دو عدد (اُبلے اور میش کئے ہوئے)

ہری مرچ۔ دو عدد (کَٹی ہوئی)

پیاز ۔ایک عدد (کٹا ہوا)

آٹا ۔دو کپ

سرخ مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

انار دانہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

دودھ ۔دو کھانے کے چمچ

دہی۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

گھی ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

آٹے میں نمک، دودھ، دہی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گوندھیں اور گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔پندرہ منٹ کے بعد آٹے کے آٹھ حصے کرلیں۔آلو میں سرخ مرچ، ہری مرچ، انار دانہ، پیاز، ہرا دھنیا، چاٹ مصالحہ اور نمک اچھی طرح مِکس کرکے آمیزے کے آٹھ حصے کرلیں۔آٹے کا ایک حصہ لے کر چھوٹی روٹی بیلیں۔پھر آلو کے آمیزے کا ایک حصہ اس کے درمیان رکھیں اور کنارے جوڑ کر بال بنالیں۔پھر اس کا پراٹھا بَیل لیں۔توا گرم کرکے پراٹھا ڈالیں اور تھوڑا سا گھی لگا کر دونوں اطراف سے پکالیں۔تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

قیمہ اور انڈے کا پراٹھا

اجزاء۔

قیمہ۔ایک پاؤ

لہسن پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ۔چار عدد(باریک کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ(کٹی ہوئی)

گرم مصالحہ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔حسبِ ذائقہ

ہلدی پاؤڈر۔ایک چٹکی

انڈے ۔چار عدد (ابلے ہوئے)

گھی۔تقریباً آدھی پیالی

ترکیب۔

میدے میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور ایک چٹکی نمک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں۔(نہ زیادہ سخت اور نہ زیادہ نرم)۔پھر اسے ایک ململ کے کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔اب ایک پتیلی میں ایک چائے کا چمچ گھی ڈال کر قیمہ، ادرک، لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ بھون لیں۔پھر ایک گلاس پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔نمک اور ہلدی بھی شامل کر دیں۔پانی خشک ہو جائے تو اس میں گرم مصالحہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مزید پانچ منٹ بھونیں۔انڈوں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔قیمہ ٹھنڈا ہونے پر انڈے بھی اس میںشامل کرلیںاور ہلکے ہاتھ سے مکس کرلیں۔میدے کے پیڑے بنا کر پتلی پتلی آٹھ روٹیاں بیل لیں۔اب ایک روٹی پر قیمہ پھیلا کر (ساتھ میں انڈوں کے ٹکڑے بھی شامل ہوں)دوسری روٹی اوپر سے رکھ کر کنارے کو بہت خوبصورتی سے دبائیں۔ توے پر ایک چائے کا چمچ گھی ڈال کر پراٹھا تل لیں۔درمیانی آنچ ہو۔اسی طرح باقی پراٹھے بھی تل لیں۔گرم گرم پراٹھے کھجور کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

کھجور کی چٹنی ترکیب۔

کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر انہیں ایک گلاس گرم پانی میں کالی مرچ پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر،نمک اور سوکھا دھنیا پاؤڈر ڈال کر بہت ہلکی آنچ پر کم ازکم تین گھنٹے کے لئے پکائیں۔جب کھجوروں ک پانی خشک ہوجائے اور یہ مٹیریل ٹھنڈا ہوجائے تو اسے چوپر یا گرائنڈر میں پیس لیں۔پھر پیالی میں نکال کر سرو کریں۔ چٹنی کے ساتھ پراٹھوں کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔

ملباری پراٹھا

اجزاء۔

انڈے ۔دو عدد

دودھ ۔آدھا کپ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چینی ۔دو چائے کے چمچ

تیل ۔چار کھانے کے چمچ

میدہ ۔چار کپ

میٹھا سوڈا۔ ایک چٹکی

گھی۔ شیلو فرائی کے لئے

گھی۔ حسبِ ضرورت (فلنگ کے لئے)

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈے، دودھ، نمک، چینی اور تیل ڈال کر مِکس کریں۔الگ سے میدہ اور میٹھا سوڈا کو چھان لیں۔اب چھنے ہوئے میدے کا آمیزہ آہستہ آہستہ دودھ اور انڈے کے آمیزے میں شامل کریں۔پھر اسے گوندھ کر نرم ڈو بنالیں۔ڈو کو گیلے کپڑے سے ڈھک کر ایک گھنٹے کےلئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد ڈو کے آٹھ پیڑے بنائیں۔ہر پیڑے کو گولائی میں باریک بَیل لیں۔اس پر اچھی طرح پگھلا ہوا گھی لگائیں۔پھر خشک میدہ چھڑک دیں۔اس کے بعد دو کناروں کو پکڑ کر لمبائی میں فولڈکریں۔ پھر اسے گھما کر دوبارہ سے پیڑا بنالیں۔پانچ منٹ بعد اسے بڑے پلیٹ کے برابر بیل لیں۔ضرورت پڑے تو ساتھ میں خشک میدہ بھی چھڑکتے رہیں۔آخر میں اسے حسبِ ضرورت گھی کے ساتھ شیلو فرائی کرلیں۔ یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہوجائیں۔ گرم گرم سرو کریں۔

تازہ ترین