آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’کراچی سے کچرا بلاتفریق اُٹھایا جائے گا‘

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے کچرا بلاتفریق اُٹھایا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اعلان کی گئی ’کلین مائی کراچی‘ مہم کی نگرانی کی۔

انہوں نے کراچی کے علاقے قیوم آباد کے مختلف حصوں میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ماحولیات خان محمد مہر، ڈی سی کورنگی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کے تحت کراچی کی صفائی شروع کردی گئی

وزیراعلی سندھ نے’ کلین مائی کراچی‘ مہم کی نگرانی کے لیے صوبائی وزراء اور مشیران کی کراچی کے چھ اضلاع میں ڈیوٹیاں لگائی ہیں ہر ضلع میں دو وزیر اور مشیر موجود ہونگے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے شہر کے تمام علاقوں سے ایک ماہ میں کچرا صاف کردیا جائے گا۔ کچرا بلاتفریق اُٹھایا جائے گا خواہ کسی کی بھی حدود ہو۔

انہوں نے کہا کہ ’کلین مائی کراچی‘ مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ بلدیاتی ملازمین کی ہم نے چھٹیاں منسوخ کی ہیں تمام بلدیاتی ملازمین جن کی تعداد چھ ہزارسے زائد ہے وہ سب فیلڈ میں ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم شہر کو صاف کرکے دم لیں گے کچرے کا بیک لاگ ختم کریں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، قیوم آباد اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا اور بلدیاتی عملے کو ہدایات بھی دیں۔

قومی خبریں سے مزید