• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف سی کوالیفائر فٹ بال: سعودی عرب نے پاکستان کو ہرا دیا

اے ایف سی کوالیفائر 2020ء چیمپئن شپ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4-2 سے ہرا دیا۔

سعودی عرب کے شہر دمام کے پرنس سعود بن سلاوی اسٹیڈیم میں میزبان سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان میچ میں مقابلہ دلچسپ رہا۔

میچ کا پہلا گول سعودی عرب کے ولید شبیر نے میچ کے14 ویں منٹ میں کیا، اگلے ہی منٹ میں عبدالعزیز سعود نے بال کو گول کرکے مقابلہ دو صفر کر دیا۔

میچ کے 38 ویں منٹ میں سعودی عرب کے محمد عبداللّٰہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو تین صفر کر دیا۔



پہلے ہاف کے خاتمے پر سعودی عرب کو پاکستان پر تین صفر کی برتری حاصل تھی۔

میچ کے 63 ویں منٹ میں پاکستان کے عامر خان نے گول کر کے خسارہ کم کیا جو جلد ہی چار منٹ بعد سعودی کھلاڑی عبدالعزیز نے گول کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا۔

میچ کے 73 ویں منٹ میں ایک خوبصورت موو پر پاکستان کے معین احمد نے گول کر کے مقابلہ چار دو کر دیا۔

پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 22 ستمبر (اتوار) کو شام کے خلاف کھیلے گا۔

تازہ ترین