• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرولمنٹ ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی ملتان کے تعلیمی افسران (مردانہ و زنانہ) کا اجلاس زیرصدارت سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان منعقد ہوا۔ جس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈا انٹرولمنٹ پر بات کرتے ہوئے شمشیر احمد خاں نے تمام تعلیمی افسرانکو کچی اور پہلی جماعت میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات کی۔سی ای او نے کہا کہ وہ5 اکتوبر سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر کچی اور اوّل جماعت میں ضلع میں سب سے زیادہ طلباء و طالبات کو داخل کرنے والے بارہ سکول سربراہان کو بطور اعزازیہ نصف تنخواہ دیں گے۔ اجلاس میں محمد ریاض خاں، راؤ جاوید رفیق، مسز نصرت فردوس، رانا ولایت علی، طارق حبیب فاروقی، میاں خالد عاصم، شاہد اقبال کمبوہ، خالد حسین بھٹہ، سلطانہ اسلم رانا، اقراء اسلم، نزہت پروین و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین