• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر نہ ملا تو بھارت پانی روک کر ہمیں پیاسا مارے گا، فیض علی چشتی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صدر تحریک تعمیر پاکستان فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ ہر جگہ کشمیر کیلئے بات کی ہے۔ ہماری حکومتوں نے کچھ نہیں کیا اور قوم نے بھی کسی کا گلا بھی نہیں پکڑا۔ عمران خان کی بجائے سردار مسعود کاکام ہے کہ وہ کشمیریوں کو لیڈ کریں۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض علی چشتی نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے، اگر کشمیرنہیں ملتا تو بھارت ہمارا پانی روک کر ہمیں پیاسا مارے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کی اتنی بڑی تعداد سے معیشت کیسے بہتر ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین