• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کلی پائند خان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب کلی پائند خان میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا فائرنگ سے ایک شخص حاجی سنگین خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ایس ایچ او جناح ٹائون بابر بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اجمل کو گرفتار کر لیا ایک فرار ہو گیا ۔
تازہ ترین