• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

ڈینگی کا ایک اور مریض راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گیا، مرنے والا اٹک کا رہائشی تھا۔ 

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 7 اور مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 502 ہوگئی۔

ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے عالمی ادارہ برائے صحت کی ٹیم ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی پہنچ گئی۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں مزید 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس کے 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مریضوں کی تعداد 26 سو سے تجاوز کر گئی۔

تازہ ترین