• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رلّی، جس کےسامنے قوس وقزاح کے رنگ بھی پھیکے ہیں

رلی، جس کےسامنے قوس وقزاح کے رنگ بھی پھیکے ہیں


رلّی سندھ کی تہذیب و ثقافت کا ایک حسین رنگ ہے،  یہ ایک ایسا بچھونا ہے جس کے رنگوں کے آگے قوس و قزاح کے رنگ بھی پھیکے پڑ جاتے ہیں۔

یوں تو رلّی سندھ بھر کی دیہی خواتین کی گھریلو تربیت اور مہارت کا لازمی حصہ ہے، مگر تھرپارکر کی خواتین کی خداداد صلاحیتوں نے اس تاریخی و تہذیبی بچھونے کو جدت کے ایسے رنگ لگائے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

رلّی سندھ کا وہ تاریخی و ثقافتی بچھونا ہے جس کی تیاری تھر کے ہر گھر میں کی جاتی ہے، سوئی دھاگے سے رنگین کپڑوں پر ٹانکہ ٹانکہ جوڑ کر جو دلکش ڈیزائن تخلیق کیے جاتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

تھری خواتین کی ہنرمندی مہارت اور ہنرمندی کے باعث رلّی دور جدید کے فیشن کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہر گھر کی خوبصورتی میں ا ضافے کا باعث بھی بن گئی ہے۔

گزشتہ دِنوں اداکارہ عائشہ عُمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ بین الاقوامی فیسٹیول میں سائیکل پر رلّی کی چولی پہنے پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین