امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے عمران خان کو صدر ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات سے متعلق اہم پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم اور امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات میں افغان امن عمل اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور زلمے خلیل کی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات نصف گھنٹے سے زائد دورانیے تک جاری رہی۔
اس سے قبل زلمے خلیل زاد امریکی صدر کا اہم پیغام لے کر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےلئے ہوٹل پہنچےتھے۔