فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر)سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت طویل عرصہ جرمنی کے شہر ’’کاسل‘‘ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اب صحتیاب ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے،چوہدری شجاعت اپنے بھائی عزیزوں اور دوستوں کے ہمراہ جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ ہونگے، جرمنی کے شہر روڈلس ہائم میں مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شیخ گھمن،قمر عباس،حبیب شاہ اور پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر وجیہ الحسن جعفری نے شرکت کی اور چوہدری شجاعت کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کہا،اس موقع پر چوہدری شجاعت نے امید ظاہر کی کہ حالیہ امریکہ کے دورہ اور اقوام متحدہ کی بیٹھک میں عمران خان کشمیر کا مسئلہ مثبت انداز میں اجاگر کریںگے۔ چوہدری شجاعت نے امن کی علمبردار طاقتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف قدم اٹھائیں اور ہٹلر ثانی’’مودی‘‘ کو کشمیریوں پر ظلم و ستم سے باز رکھیں۔