لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران آج کشمیر کی لڑائی سری نگر میں لڑ لیں ورنہ یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا پڑیگی۔ پاکستان نے اس وقت کشمیر یوں کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر ہمیشہ کیلئے انڈین یونین کا حصہ بن جائیگا۔حکومت کو کشمیر پر یوٹرن نہیں لینے دیں گے۔اس وقت کشمیر پر قومی وحدت ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے۔