سما ہنی، بھمبر (نمائندگان جنگ )وفاقی وزیر ریلوے و سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا کمپنی کی مشہوری کیلئے دینا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں ہوگا، امریکا نے ہر مشکل میں ہمیں دھوکا دیا، مودی کا ایجنڈا پاکستان کو توڑنا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، ساری کشمیر ی قیادت جیل میں بند ہے مودی نے تمام سمجھوتوں کو پس پشت ڈال دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرول لائن سما ہنی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سما ہنی کی سر زمین پر بھارت کو دو طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا جو صرف ٹریلر تھا۔