• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ، فریال تالپور کی رہائی کیلئے زرداری رہائی کمیٹی کا احتجاجی کیمپ

ملتان(سٹاف رپورٹر) آصف زرداری رہائی کمیٹی کے زیر اہتمام آصف علی زرداری ،فریال تالپور، خورشید شاہ،آغا سراج درانی سمیت گرفتار رہنمائوں کی رہائی اور یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی رہنمائوں پر جھوٹے مقد مات کے خاتمہ کے لئے احتجاجی کیمپ چوک ڈبل پھاٹک پر لگایا گیا ، سلیم الرحمنٰ میو نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں علاج کی سہولتیں میسر نہ ہیں،ان کی جان کو خطرہ ہے حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔انہوںنے اعلان کیا کہ 4اکتوبر کو آصف زرداری رہائی کمیٹی اسلام آباد میں آصفعلی زرداری کو طبی سہولتوں کی عدم فراہمی اور رہائی کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے گی ،انہوں نے کیمپ میں شرکت کے لئے سائیکل مارچ کا اعلان کیا وہ 25ستمبر کو بذریعہ سائیکلملتان سے اسلام آباد روانہ ہوں گے احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں آج کبیر والا میں اعجاز خان یوسفزئی کی رہائش گاہ پر اجلاس اور پریس کانفرنس کرینگے۔
تازہ ترین