• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دوسری طلبی پر بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

نیب راولپنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں مراد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد طلبی کا نوٹس تاخیر سے ملا، وقت بہت کم تھا، نیب حکام تفتیش کےلیے کوئی اور دن مقرر کریں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب مراد علی شاہ کے خلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو سوال و جواب کے لیے راولپنڈی طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین