• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ اسٹوریز فیس بک پر شیئر کرسکتے ہیں؟

سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے، جس میں واٹس ایپ پر ڈالے جانے والے اسٹیٹس کو صارفین فیس بک کے اسٹیٹس پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے فعال ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈ جاسوسی کا انکشاف

جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور فیس بک اسٹوری اور دیگر ایپس پر شیئر کرسکتے ہیں، ان میں انسٹاگرام، گوگل فوٹوز، جی میل وغیرہ شامل ہیں۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے ہوگا جبکہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ 2017 میں متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ اسٹیٹس کو روزانہ 50 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں اور 2020 میں واٹس ایپ میں اشتہارات دکھانے کے لیے بھی واٹس ایپ اسٹیٹس کو ہی استعمال کیا جائے گا۔

واٹس ایپ اسٹوریز فیس بک پر کیسے شیئر کریں؟

واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوریز کو فیس بک پر شیئر کرنے کے لیے اسٹیٹس ٹیب پر جائیں گے تو اس کے نیچے ہی فیس بک اسٹوری کا آپشن موجود ہوگا، اُس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوری فیس بک پر بھی شیئر ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ پر اسٹیٹس کو دیگر ایپس پر شیئر کرنے کے لیے ’مائی اسٹیٹس‘ کے سیکشن میں جاکر تین ڈاٹ پر کلک کریں گے جہاں اسٹیٹس کو دیگر ایپس پر شیئرکرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوریز میں صارفین تصاویر، تحریر اور ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین