کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستان باکسر محمد وسیم نے پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کےلئے کھیل کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ میں فتح بلوچستان کےلئے باعث فخر ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کےلئے 5 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔