اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فاروق ایچ نائیک کیآصف زرداری سے پیر کے علاوہ کسی اوردن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی، پیر کو سابق صدر کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیرکو فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں ، استدعا ہے کہ کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ اس دن آپ نے دیکھا وکیل صاحب میرے ساتھ کتنی بدتمیزی کر رہے تھے جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ جس دن ملاقات کا وقت مقررہے تب ہی ملاقات کریں ،زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔