اسلام آباد(جنگ نیوز/نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پورے ملک کے لیے متفقہ پولیس پالیسی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری گرفتاریوں، جھوٹی گواہی اور غلط ثبوت پر بھی پالیسی بنائی جائے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں جسٹس گلزار احمد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز، سابق آئی جیز سمیت دیگر نے شرکت کی۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایف آئی آر کے درست اندراج پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل پولیس بیورو ایف آئی آر کے درست اندراج کے لیے پالیسی وضع کرے۔