ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا احمد حسن چل بسا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے داؤد ڈالہ ڈرائیور کیخلاف تیز رفتاری ، غفلت سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کیا ، چورہٹہ کے عابد حسین نے بیان دیا کہ اُس کے بیٹے احمد حسن کو ملزم نے ٹریکٹر سے ٹکر ماری جو شدید زخمی ہوا جسے تشویش ناک حال میں ہسپتال لایا گیا جو جانبر نہ ہو سکا ، گدائی پولیس نے بھی ڈالہ ڈرائیور غلام شبیر کو تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا۔