• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ہاکی ٹیم کو سخت چیلنج کا سامنا، والی بال سے خوش خبری

قومی ہاکی ٹیم کو سخت چیلنج کا سامنا، والی بال سے خوش خبری
34ویںکنگز کپ سیپاک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے ڈپٹی پریذیڈنٹ پروفیسر چلرم چائے وچاراپورن پاکستان ٹیم کے مینجر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کو شیلڈ دے رہے ہیں

پاکستانی ہاکی ٹیم اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ سے قبل ہالینڈ میں جرمنی کے خلاف دومیچ کھیلے گی،جبکہ بیلجیم نے معذرت کرلی ہے،جرمنی کے ساتھ میچ22اور23اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ رسائی رائونڈ میں ہالینڈ کے خلاف ہمارے دونوں اہم میچ ہیں اور ہمارے لئے اولمپک میں جگہ بنانے کے لئے ان میچوں میں فتح لازمی ہے، پاکستان 26اور27 اکتوبر کو یہ میچ کھیلے گا۔ 

تہران میں کھیلی جانے والی ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو3.2سے شکست دے کر ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ، بھارت آٹھویں پوزیشن پر رہا،چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں تھیں ،ان میں ایران، آسٹریلیا، قطر، سری لنکا، جاپان، تائیوان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، قازقستان، چین ، عمان، بھارت، پاکستان، کوریا، کویت اور انڈونیشیاء شامل تھیں۔

قومی ہاکی ٹیم کو سخت چیلنج کا سامنا، والی بال سے خوش خبری
طائی کراٹے سینٹر کی تقریب میں گرینڈ ماسٹر اشرف طائی اپنے جانشین کو گود میں اٹھائے ہوئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ آنجہانی باب وولمر کو خراجِ عقیدت دیتے ہوئے کراچی میں باب وولمر کے نام سے ایک کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی گزشتہ بارہ سال سے خدمات انجام دے رہا ہے. جہاں کھیلنے اور ٹرینگ لینے والوں سے کوئ فیس نہیں لی جاتی. باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کے صدر شاہد نواب نے بارہ سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا. جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے سابق کپتان معین خان تھے. جنہوں نےاپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو شارٹ کٹ سے بچنے اور سخت محنت کی تاکید کی. 

قومی ہاکی ٹیم کو سخت چیلنج کا سامنا، والی بال سے خوش خبری
گرلز تھرو بال ایونٹ کے انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں ، اس موقع پر فیڈریشن کے سکریٹری مقبول احمد بھی نمایاں ہیں

 اس موقع پر کرکٹرز میں باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کی کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں ، شاہد نواب نے معین خان کا شکریہ ادا کیا،ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ انسانی نشو نما کے لیئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے یہ بات انہوں نے اپنا آفس میں کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھیلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف رضوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور اسپورٹس کوآرڈینیٹر ایم نسیم بھی موجود تھے، ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد منعقد کئے جائیں، دسواں کیلگین گرلزتھرو بال ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگری میں پہلی پوزیشن سٹی اسکول پی ایف چیپٹر نے اور دوسری پوزیشن آغا خان گارڈن نے اور تیسری پوزیشن ڈب سی یو نے حاصل کی،اے لیول گروپ۔ پہلی پوزیشن سیڈر کالج دوسری پوزیشن سٹی اسکول ڈی کے کیمپس کالج تیسری پوزیشن اغاخان ہائی سکنڈری اسکول نے حاصل کی۔یونیورسٹی گروپ۔ پہلی پوزیشن فلکین یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن کے نائٹ سیڈر نے تیسری پوزیشن حبیب یونیورسٹی نے حاصل کی۔

صدرپاکستان وومن تھروبال ایسوسی ایشن مس فائزہ عامر ایس اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں ،انہوں نےفیڈریشن کے سکریٹری مقبول احمدکے ساتھ جیتنے والی ٹیموں انعامات تقسیم کیے ۔پشاور میں ہونے والے قومی گیمز کی مشعل کا سفر 6 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جو کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد،مظفرآباد ،آزاد کشمیر سے گذرتے ہوئے 17 اکتوبرکو گلگت بلتستان پہنچے گی جہاں 20 اکتوبر کو گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر اسے کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا وہاں سے مشعل کو 26 اکتوبرکو پشاور لایا جائے گا,پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں ہونے والے 33 ویں قومی گیمز کیلئے سیاحت، ماحولیات ،ثقافت، اور قومی ورثہ کی تھیم رکھی گئی ہے جس کامقصد کھیلوں کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت اور قومی ورثے کواجاگراور ملک کے خوبصورت مقامات کی منظر کشی اور ماحولیات کے حوالے سے سرسبز پاکستان کے پیغام کوعام کرنا ہے۔

طائی کراٹے انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر کراچی میں گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کے فرزند کمسن سید عباس طائی کی دستاربندی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر طائی کراٹے سینٹر سے وابستہ سینئر کراٹے کاز کی بڑی تعدادموجود تھی۔ اس موقع پر سیدعباس طائی کو گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کا جانشین مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 

لاہور سے وفد کی ہمراہ آنے والے معروف ننجا ماسٹر فرحت عباس شاہ ،سپریم چیف منور علی، پیرنٹس گروپ کے چیئرمین مختار احمد، افضل زیدی سمیت سینئر کراٹے کاز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائڈ آف پرفارمنس گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی نے کہا کہ طائی کراٹے انٹرنیشنل نے ہمیشہ ملک کے وقار اور عزت کو بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین