گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سپیشل افراد کو تعلیم و تربیت کے بہتر مواقع کی فراہمی سے انہیں عام افراد کی طرح بہتر طریقے سے زندگی گذارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، معاشرے کو اجتماعی طور پر ذمہ داری نبھاتے ہوئے خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں تک لانا ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، پرنسپل سکول، ویلفیئر کمیٹی کے ممبران، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔