نامور ادکارہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ ملک بھر میں یتیم بچوں کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں یتیم بچوں کی بہبود اور فلاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں، اُن کا کہنا ہے کہ بے سہارا افراد کی بہبود ریاست ہی نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔
تقریب میں شرکت کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یتیم بچوں کے لیے مختلف ادارے بہت کام کر رہے ہیں تاہم ابھی بہت کچھ مزید کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود سکھر میں ان اسکولوں کا دورہ کیا ہے جو یتیم بچوں کے لے بنائے گئے ہیں، میں مطمئن ہوں کہ اس طرح کے ادارے کام کر رہے ہیں۔
تقریب میں شریک بحری امور کے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات اور نک جونس کی تصویر پر دلچسپ تبصرے
سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ میں کمزور اور بے سہارا افراد کے لیے آواز بلند کر نے کے لیے ہی بیٹھے ہیں۔
تقریب میں شریک ارکانِ پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سبھی کو اپنے ارد گرد موجود بے سہارا اور یتیم افراد کی کفالت کی ذمہ داری لینی چاہیے۔