• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ مسلمانوں سے تعصب ترک کرے: سراج الحق

اقوامِ متحدہ مسلمانوں سے تعصب ترک کرے: سراج الحق


جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کشمیر اور فلسطین کی قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے، وہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا رویہ ترک کرے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقدام نہ کرے تو مسلمان حکمراں بائیکاٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت عملی قدم اٹھاتی تو کشمیر میں کرفیو نہ رہتا

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے حل طلب مسائل ہیں، مودی کے جنگی جنون کی وجہ سے عالمی امن کو خطرات نے گھیر لیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کرے، اس نے ذمے داری نہ نبھائی تو 2 ایٹمی قوتوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ جنوبی ایشیاء تک محدود نہیں رہے گی، پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پونے 2 ارب مسلمانوں کو ویٹو پاور اور سلامتی کونسل میں نمائندگی دی جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان رابطے اور تجارت بڑھانے کے لیے بن شاہی اور خرقی شاہراہ فوری کھولی جائے۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چترال سے براستہ واخان، تاجکستان شاہراہ پر کام کا آغاز جلد کیا جائے، مالاکنڈ ڈویژن کے لیے سی پیک کے متبادل روڈ کی تعمیر فوری شروع کی جائے۔

تازہ ترین