• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، سید ولی شاہ آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے خیبر پختونخوا، صوبائی دارالحکومت پشاور اور نواحی علاقوں میں ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وبا اور حکومت کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے، ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں موثر اقدامات نہ کرنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہ بھیجنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وبا بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکمران سیاستدانوں کو گالیاں دینے اور نفرت و انتشار پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ دور حکومت میں جب ڈینگی وبا پھیلی تو عمران نیازی کی طرف سے متاثرین کا ساتھ دینے کی بجائے اس پر سیاسی دکانداری چمکانا شرو کر دی اور میاں محمد نواز شریف و میاں شہباز شریف کو ڈینگی برادران کے نام سے پکارا جانے لگا تاہم میاں شہباز شریف کی طر ف سے دن رات ایک کر کے نہ صرف پنجا ب میں ڈینگی پر قابو پا لیا گیا بلکہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی متاثرین کے علاج کے لئے پنجاب سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھیجی گئی سید ولی شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈینگی کے سامنے بے بس اور ڈینگی سے متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑنے والے نہ تو تبدیلی لا سکتے ہیں اور نہ ہی نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین