کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کے بارے میں مکی آرتھر کی اپنی رائے ہے ہم نے بطور کرکٹ کمیٹی اپنی رائے دیانت داری سے دی تھی۔ بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ ذاتی طور پر میرے مکی آرتھر سے اچھے تعلقات رہے ہیں اچھا وقت گذرا ۔ میں نے اور وسیم اکرم نے متفقہ طور پر رائے دی۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مکی آرتھر نے بھی اچھے کام کئے تھے۔