سکھر (بیورو رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اسیری کے دوران تفسیر قرآن پاک، اسلامی و سیاسی سمیت بھٹو اور بینظیر کی زندگی پر لکھی گئی کتب کا مطالعہ کرینگے، انہوں نے سیاسی و اسلامی کتب طلب کرلیں۔ گرفتاری کے بعد سیاسی مصروفیات ختم ہونے پر خورشید شاہ نے فارغ وقت کا بہترین استعمال کرنے کے لئے اسلامی و سیاسی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کردیا ہے۔