کراچی (جنگ نیوز) مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور عثمان بزدار (ڈمیز) جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان بنیں گے۔ شو کے دوران خورشید شاہ(ڈمی) کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہوتی تو سر پہ بال لگے ہوتے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے جیل میں دم کرنے کیلئے بھی پانی نہیں دیا جاتا۔ شو کے دوران مراد علی شاہ (ڈمی) کا کہنا تھا کہ لگتا ہے میرے بھی بیمار ہونے کے دن آنے والے ہیں۔ اُنہوں نے کراچی کے درختوں کو بارہ فٹ سے اونچا نہ ہونے کی وارننگ بھی دی۔ ”ڈینگی کا جن بزدار کی بوتل میں اور صنف نازک کے بغیر مردوں کی سیر“ پر بھی پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔