نیویارک(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے وہاں کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکر گزار ہوں۔
دریں اثناء نیو یارک میں معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خطرہ ہے اور دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
اکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے‘ان کا کہناتھاکہ امریکا میں قیام کے دوران دنیا کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔