• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ میں ابتک کتنے امریکی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے؟ پینٹاگون نے بتا دیا

—فوٹو بشکریہ اے پی
—فوٹو بشکریہ اے پی

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے زیادہ تر بس معمولی زخمی ہوئے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ 108 فوجی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں جبکہ 8 فوجی شدید زخمی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی طبی امداد مل رہی ہے۔

شان پارنیل نے یہ نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کب اور کہاں زخمی ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں7 امریکی فوجی مارے گئے جبکہ 1 امریکی فوجی کی موت 6 مارچ کو کویت میں وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید