• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سکھن تھانے کی حدود میں پولیس کو سڑک پر کچرا پھینکنے کی شہری کی جانب سے نشاندہی کی گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی جس میں شہری عبدالجبار کو گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ نے شہر بھر میں دفعہ 144نافذ کرکے گھر میں مین گیٹ پر بھی کچرا پھینکنے اور پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے، جبکہ گاڑی سے کچرا سڑک پر پھینکنا بھی جرم ہوگا بیچز پر بھی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

پرانی عمارتوں کا ملبہ روڈ پر پھینکنے، پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین