جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دے کر رہیں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ قیادت گرفتار ہوئی تو پرامن دھرنے کی کوئی ضمانت نہیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن سے اپنا ملک نہیں سنبھل رہا، وہ ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ کیسے حل کرائیں گے؟
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کراچی کے دارالعلوم نعیمہ آئے تھے۔
دھرنے میں جماعت اسلامی کی شرکت سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ہم نے دعاؤں کیلئے رکھا ہے۔