• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی کی صورتحال پنجاب سے بہتر،سربراہ ڈینگی کنٹرول پروگرام

کراچی (سید محمد عسکری، اسٹاف رپورٹر) ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر محمود اقبال نے کہاہے کہ سندھ میں ڈینگی کی صورتحال پنجاب سے بہتر ہے۔ سندھ میں ڈینگی قابو میں ہے اور تمام ادارے تعاون کررہے ہیں سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11؍ ہے جس میں 6؍ہلاکتیں ستمبر میں ہوئیں جبکہ پاکستان میں ماہ ستمبر میں 23 ہلاکتیں ہوئیں جن میں اسلام آباد میں 7؍ پنجاب میں 3؍ اور بلوچستان میں 3؍ ڈینگی سے جاں بحق ہوئے۔ جمعرات کو اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اطلاع ملتی ہے ہماری ٹیم ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر چلی جاتی ہے۔

تازہ ترین