اسلام آباد (بلال عباسی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان عدالتوں میں کوئی انصاف نہیں ، جہاں اسٹیٹ خود فورس کرے گورنمنٹ آفیسر کو وہاں کونسا انصاف رہ جاتا ہے،احتساب عدالت سے روانگی کے وقت میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹرائل کریں اوپن کورٹ میں لائیو، تاکہ لوگوں کو پتہ چلے ملک میں کیا ہورہا ہے، یہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہے،قبل ازیں جب شاہد خاقان عباسی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل ہوئے تو صحافی نے جنگ میں شائع ہونے والی خبر دوران تفتیش مبینہ بدسلوکی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا آپ کے ساتھ مس ہینڈلنگ ہوئی؟ جس پر شاہد خاقان نے کہا کہ میرے ساتھ مس ہینڈلنگ نہیں ہوئی، یہ جو ایکسپرٹ لائے تھے میں اسے مس ہینڈل کرنے لگا تھا، نیب کے اس شخص کے ساتھ مس ہینڈلنگ کرنی بھی چاہیے تھی، میں نے مس ہینڈل کیا نہیں ہے لیکن کرنا چاہیے تھا۔ صحافی نے سوال کیا کہ عباسی صاحب کیا آپ کو گلاس مارا گیا؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو گلاس مارے گا اسے میں جو گلاس ماروں گا وہ دیکھے گا۔