• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 29ستمبر کو شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی لاپتہ افراد کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے 29ستمبر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس میں جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین شرکت کریں گے، 29ستمبر کے بعد یہ دھرنا مستقل طور پرلاپتہ افراد کی بازیابی تک وزیرخارجہ ہائوس کے سامنے دیا جائے گا،علاوہ ازیں ملتان کے علاوہ لاہور میں گورنر ہائوس، اسلام آباد میں پریس کلب اور کراچی میں بھی پریس کلب کے سامنے بیک وقت احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین