جدہ میں نئے پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے اپنی سفارتی اسناد جمال بکر البغیور، ڈائریکٹر جنرل، وزارت خارجہ، مکہ مکرمہ ریجن کو پیش کردی ہیں۔
جمال بکر نے خالد مجید کو قونصل جنرل متعین ہونے پر مبارک باد پیش کی۔خالد مجید نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔