• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل سے بھوٹان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو ا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 پائلٹ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ

ہلاک ہونے والے دوسرے پائلٹ کا تعلق بھوٹان کی فوج سے تھا جو بھارتی فوج کے ساتھ ٹریننگ پر مامور تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

تازہ ترین