بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہوا، تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی، بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔