اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عالیہ لاہور کے انسپکشن جج پنجاب جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے جمعہ کو راولپنڈی کےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر اور سول جج یاسر چوہدری کے ہمراہ اڈیالہ سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا جسٹس نقوی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات پر انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے جیل میں موجود سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عبا سی کو جیل رولز اور قواعد کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد کے ججز نے بھی جیل کا دورہ کرکے معمولی جرائم میں قید 7 خواتین سمیت 45 حوالا تیوں کو رہا کر نے کا حکم دیادیا۔