• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کراچی میں کچرا کنڈیاں بکتی ہیں‘، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں کچرا کنڈیاں بکتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ایف سی ایریا سے کچرا اٹھانے گئے تو ڈی ایم سی نے منع کر دیا۔

’کراچی میں کچرا کنڈیاں بکتی ہیں‘، علی زیدی


ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصلیٹ کے قریب گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنایا گیا تو قونصل جنرل میرے گھر آئے اور کہا کہ مجھے کچرا کنگ بنا دیا گیا ہے جس پر ہنسی آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سے فائلوں کا غائب ہونا بھی عجیب بات ہے، ایک فائل گزشتہ ایک سال سے تلاش کر رہا ہوں، کوئی بھی وزیر یا چیئرمین آتا ہے اور کسی بھی این جی او کو 5 کروڑ روپے دے دیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے صنعت کاروں نے سائٹ ایریا جانا چھوڑ دیا ہے، سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ صنعت کاروں نے گھروں سے فیکٹریاں چلانا شروع کر دی ہیں۔

علی زیدی کے اعداد وشمار کےمطابق سندھ حکومت کی طرف سے ایک دن میں 2 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پر پھینکا جارہا ہے۔

تازہ ترین