• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتوں میں کئی روز سے کام بند

کراچی کی 4 احتساب عدالتوں میں سے 3 میں کئی روز سے کام بند ہے، تینوں عدالتوں میں ججز نہ ہونے سے میگا کرپشن اسکینڈلز اور دیگر درجنوں کیسز کی کارروائی رُک گئی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن، نثار مورائی اور دیگر کے خلاف سندھ میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، غیر قانونی ٹھیکے دینے اور رشوت ستانی کے دیگر مقدمات کی سماعت کئی روز سے نہیں ہوسکی ہے۔

عدالت میں ججز نہ ہونے کی وجہ سے اہم ترین کرپشن کیسز میں صرف اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کی جج راشدہ اسد کو ہائیکورٹ میں جسٹس تعینات کردیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 2 میں جج عالیہ انٹر کئی روز سے چھٹیوں پر ہیں ان کی غیر موجودگی میں کوئی متبادل جج نہیں لگایا گیا۔

احتساب عدالت 3 کی جج شیر بانو کریم کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد نیا جج تاحال تعینات نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین