• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نیویارک سے پاکستان کے لیے روانہ

وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، وزیر اعظم جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر نجی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر رہنما بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیراعظم عمران خان کو رخصت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نجی پرواز سے براستہ جدہ پاکستان پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب اور کامیاب دورۂ اقوام متحدہ کے بعد کل (اتوار) شام اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیویارک سے وطن روانہ ہوئے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے طیارہ واپس نیو یارک بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم اب وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے تاریخی استقبال کی تیاریاں

حکمراں جماعت تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کا نیویارک سے وطن واپسی پر تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی نے وطن واپسی پر وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو تیاری کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے تمام لیڈرز اور کارکنوں کوعمران خان کے تاریخی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین