نیویارک(خبرایجنسیاں)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کشمیرمیں بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے صورتحال ناقابل تصور ہوتی جارہی ہے، بھارتی جنونیت کو مزیدبڑھنے سے روکنا ہوگا،ہم نہیں چاہتے خطہ کسی تنازع سے دو چار ہو، عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں’’ شیم شیم بھارت‘‘ کے نعرے گونجے، ایسا آج تک نہیں ہوا،ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کسی کو عزت ملی ہے تو وہ عمران خان ہیں۔امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے عالمی برادری سے اس حقیقت کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت مذموم سیاسی ایجنڈانافذکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پرزوردیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم کشمیر کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اوربھارت کی جنونیت کو مزیدبڑھنے سے روکنا ہوگا،اھر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اقوام متحدہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ہو، تقریر سے پہلے 4نکات کے بارے میں طے کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کسی کو عزت ملی ہے تو وہ عمران خان ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کی فارن پالیسی کے چیلنجز بے پناہ ہیں، ہم کئی محاذ پر لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم یکجا ہوگئی ہے،کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے کھڑے ہیں، دوسری طرف قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہوگئی ہے، ہم نہیں چاہتے خطہ کسی تنازع سے دو چار ہو، بھارتی فوج نے آج بھی کشمیریوں کو شہید کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں مذاکرات سے معاملات حل ہوں، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے ہو گیا تھا، ہماری خواہش ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات بحال ہوں،دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں پاکستان اور مسلم امہ کی صحیح ترجمانی کی ہے، انکی یہ تاریخی تقریر آنے والے وقتوں تک یاد رکھی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہال میں موجود بہت سے مسلمان رہنماوں کے آنسو جاری ہوگئے۔