• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملکی تاریخ کی پہلی ای کامرس پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ، منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملکی تاریخ کی پہلی ای کامرس پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، یہ پالیسی منظوری کیلئے یکم اکتوبر کو وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیگی۔

پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے ایجنڈہ میں شامل کردی گئی ہے، ا ی کامرس کو ریگولیٹ کرنےکی تجویز دی گئی ہے، ای کامرس کے ذریعے برآمدات کو بڑھایا جائیگا، ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

مقامی اورسرحد پارٹرانزیکشنز کیلئے موثر ای پیمنٹ انفراسٹرکچر کی تجویز دی گئی ہے، ادائیگیوں کیلئے بین الاقوامی گیٹ وے قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آن لائن بزنس کو لازمی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرنے کی تجویز ہے،ناکارہ اشیاء کو ری ایکسپورٹ کیلئے اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے،پالیسی پر عمل درآمد کیلئے وفاق اور صوبوں میں سٹیئرنگ کمیٹیوں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین